مزید خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ کرتارپورراہداری

نارووال(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کرتارپورراہداری کادورہ کیا اور سکھ برادری سے اظہاریکجہتی کے لیے سنہری درانتی سے گندم کے سنہرے خوشے کاٹ کر بیساکھی کاباضابطہ آغاز کردیا۔ بیساکھی کی تقریب سے پنجابی میں خطاب میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے پیغام میں سکھ برادری کومبارک بادپیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے خصوصی طور پر سکھ برادری کے لیے کمبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔رمیش سنگھ اروڑہ پاکستان کے پہلے سکھ وزیر ہیں۔نواز شریف نے کہا میرے سکھ بھائی بارڈر پار سے دوربین سے اپنے مقدس مقامات دیکھتے ہیں، انکے لیے راستے کھولو۔ نواز شریف نے کہا ہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی، دلوں کے دروازے کھولیں۔