مزید خبریں

قادر پٹیل کی کامیابی چیلنج ،الیکشن کمیشن ‘ریٹرننگ افسران کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) این اے 243 میں دھاندلی کا الزام۔آزاد امیدوار شجاعت علی خان نے قادر پٹیل کی کامیابی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔آزاد امیدوار شجاعت علی خان کا اپنی درخواست میں کہناتھا کہ فارم 45 کے مطابق میں 22 ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوا تھا، نتائج مینج کر کے مجھے شکست دے دی گئی، فارم 47 میں پی پی کے امیدوار قادر پٹیل کو کامیاب قرار دیا گیا، دھاندلی کی انکوائری کرائی جائے، پیپلزپارٹی کے قادر پٹیل کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر قادر پٹیل، الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور دیگر کو 7 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔