مزید خبریں

الیکشن ٹریبونل کا ایم کیو ایم کے کامیاب امیدواروں کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عام انتخابات 2024ء کے نتائج میں دھاندلی کا الزام ۔پی ایس 124 اور پی ایس 128 سے جماعت اسلامی کے امیدواروں کی الیکشن پٹیشن کی سماعت ،عدالت نے دونوں حلقوں سے ایم کیو ایم کے کامیاب امیدواروں کو نوٹس جاری
کردیے ۔الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران سے بھی 7 مئی تک جواب طلب ۔الیکشن ٹریبونل میں دائر کی گئی درخواست میں ایڈووکیٹ عثمان فاروق کاکہناتھا کہ پی ایس 124 سے محمد احمد اور پی ایس 128 سے جماعت اسلامی کے وجیہ الحسن کامیاب ہوئے ، پولنگ کے روز نتائج کے مطابق ہم جیت چکے تھے لیکن 9 فروری کو جاری فارم 47 میں ہروادیا گیا، جماعت اسلامی کے امیدوار فارم 45 کے مطابق کامیاب ہوئے تھے، فارم 45 اور فارم 47 کا تضاد دور کیے بغیر ہی جیتنے والوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے،درخواست گزاروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔