مزید خبریں

قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر الیکشن 21 اپریل کو ہوںگے

لاہور/ پشاور (نمائندہ جسارت+ آن لائن) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کوہوں گے۔ لاہور میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر الیکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 پر کل 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، حلقہ این اے 119 میں ن لیگ کے علی پرویز اور سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ لاہور کے 4 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 147 پر 11 امیدوار، پی پی 149 پر 14 امیدوار، پی پی 158 پر 22 امیدوار اور پی پی 164 سے 20 امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔