مزید خبریں

۔2 برس بعد بھی حادثے کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت برہم

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں تھانہ کھنہ کی حدود میں روڈ ایکسڈنٹ سے جاں بحق شہری شکیل تنولی سے متعلق کیس میں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود 2 سال گزر گئے، مقدمے کی تفتیش مکمل نہ ہو سکی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق نے پولیس حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تفتیش مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر کوکیوں نا جیل بھیج دیاجائے۔