مزید خبریں

محمد عامر نے بیٹنگ کمپنی کیساتھ ہونے والا معاہدہ معطل کر دیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بیٹنگ کمپنی کیساتھ ہونے والا معاہدہ معطل کر تے ہوئے پی سی بی کو یقین دلایا ہے کہ ‘بیٹنگ سے سیرو گیٹ کمپنی ان کی تصویرآئندہ اپنی اشتہاری مہم کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔ پی سی بی نے محمد عامر کو تنبیہ کی ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پی سی بی کی بیٹنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ پر پابندی عائد ہے اس لیے وہ ایسی کسی تشہیر کا حصہ نہ بنیں۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق عامر نے پی سی بی کو یقین دلایاکہ یہ پرانا معاہدہ تھا، کمپنی نے محمد عامر کی ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے ہٹا د یں، ہوسکتا ہے عامر نے معاہدے کی رقم واپس کرتے ہوئے معاہدہ ختم کردیا ہو۔ محمد عامر نے یقین دلایا ہے کہ کمپنی میری مزید تصاویر تشہیر کے لیے استعمال نہیں کرے گی۔