مزید خبریں

مشرق پاکستان میں تین اہم اسٹریٹجک تقرریوں کا اعلان

کراچی (کامرس رپورٹر) مشرق پاکستان، جو MENAریجن کے معروف مالیاتی اداروں میں سے ایک Mashreq کا حصہ ہے، نے پاکستان میں تین اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔ شمس الحق نیاز کو چیف ڈیجیٹل افسر اور ہیڈ آف پیمنٹس،اور خرم ممتاز کو نیو کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ رابعہ اطلس مارکیٹ کیلئے نیو پے کی سربراہ کے طور پر کام کریں گی۔یہ اسٹریٹجک تقرریاں مشرق کی پاکستانی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے اور اپنے صارفین کو جدید ڈیجیٹل بینکنگ سلوشنز کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔مشرق پاکستان کے سی ای او محمد ہمایوں سجاد نے ان اسٹریٹجک تقرریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’’مشرق پاکستان ایک قابل اعتماد بین الاقوامی ڈیجیٹل لیڈر کے طور پر اپنے ساتھ جدت طرازی کی ایک بھرپور میراث اور پاکستان کی مستقبل کی ترقی کو متحرک کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ہم یہاں پاکستان کے لوگوں کو جدت پر مبنی بینکاری،اعلیٰ صارف تجربے اور سب کیلئے مالیاتی رسائی کے ذریعے باختیار بنانے کیلئے موجود ہیں۔شمس الحق،خرم اور رابعہ پاکستانی مارکیٹ سے متعلق گہری سمجھ بوجھ اور تجربہ رکھتے ہیں،جو مشرق کے اسٹریٹجک وژن میں موثرکردار ادا کرسکتے ہیں۔ان کی قیادت ہمیں ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ کے مسلسل فروغ کیلئے ایک واضح روڈ میپ فراہم کرے گی خرم ممتاز،ہیڈ آف نیو، نے مارکیٹ میں مشرق نیو کی آفرز کی توسیع کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے،جو برانڈ کی اسٹریٹجک ترقی اور ملک میں مشرق کے ڈیجیٹل ایجنڈے کے نفاذ میں ایک اہم جزو ہے۔خرم ایک تجربہ کار کنزیومر بینکر اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پریکٹیشنز ہیں،جنہیں مالیاتی خدمات میں 23سال کا تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نیڈسٹری بیوشن،آپریشنل رسک، پراڈکٹس، اثاثہ جات پر قرضوں کی فراہمی،بینکنگ ایمپلائی، اسٹریٹجک و ٹرانسفارمیشن، ڈیٹا اینالیٹکس اور ڈیجیٹل بینکنگ سمیت مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔