مزید خبریں

پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کیخلاف درخواست خارج

تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور نئے مقدمات کیخلاف درخواست کی سماعت،عدالت نے درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی ۔تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور نئے مقدمات کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں انسپکٹر جنرل جیل عدالت میں پیش ہوئے آئی جی کاکہناتھا کہ حلیم عادل شیخ رہاہوچکے ہیں،حلیم عادل شیخ اب جیل میں نہیں درخواست خارج کردی جائے،عدالت نے درخواست غیرموثرہونے پرنمٹادی درخواست گزار کا موقف تھا کہ عدالت نے حکم دیاتھاکہ حلیم عادل شیخ کوعدالتی حکم کے بغیر گرفتارنہ کیاجائے ،عدالت عالیہ سے استدعاہے کہ ان احکامات عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی جائے ۔