مزید خبریں

ثانوی تعلیمی بورڈ نے نہم دہم جماعت کے امتحانی شیڈول کا اعلان کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے صوبائی محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ7 مئی 2024 سے شروع ہونے والے نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کاامتحانی شیڈول جاری کر دیا ہے۔صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بتایا کہ طلباء و طالبات ایڈمٹ کارڈ بھی جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کئے جائیں گے۔بعد ازاں 7مئی کو (صبح) نہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز(نظری)، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس۔8مئی کو (صبح)دہم جماعتکمپیوٹر اسٹیڈیز (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو (لا زمی) نارمل کورس، سندھی نارمل کورس(لازمی)،انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول،9مئی (صبح) نہم جماعت حیاتیات (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ دوم، 10اپریل (صبح)انگریزی (لازمی) پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت علم شہریت، علم بدن وحفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ نظری، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری، نظری)، 11مئی(صبح) نہم جماعت طبیعات(نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت مطالعہ پاکستان، 13مئی(صبح) دہم جماعت ریاضی (پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ اول،14مئی (صبح) نہم جماعت کیمیا (نظری)پرچہ اول، دوپہر (جنرل گروپ)دہم جماعت ریاضی،15 مئی(صبح)دہم جماعت حیاتیات نظری(پرچہ دوم)لیاجائے گا۔