مزید خبریں

جامعہ بنوریہ میں نئے تعلیمی سال کاآغاز کل سے ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی میں ملکی وغیر ملکی طلبہ کے تعلیمی سال 2024-25کے نئے تعلیمی سال کے داخلوںکاآغاز20اپریل11شوال کو ہوگا، داخلہ فارم ،آفیشل ویب سائٹ پر جاری،طلبہ آن لائن فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹرمفتی نعمان نعیم کی سربراہی میں مجلس تعلیمی اور انتظامی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں تمام شعبہ جات میں محدود نشستوں کیلئے نئے داخلوں کا اعلان کیا گیا۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق شعبہ دارالقرآن،قاعدہ، ناظرہ، قراء ت شبعہ کے ساتھ اسکول کی تعلیم،پانچ سالہ فاسٹ ٹریک میٹرک ،درس نظامی اردو عربی اور،,میٹرک پاس طلبہ کیلئے درجہ اولی معہد جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مارکیٹ کی طلب کے مطابق کورسز کے ساتھ ڈپلومہ کرایا جائے گا۔