مزید خبریں

برازیل میں بس حادثے کا شکار‘ 7 افراد ہلاک

برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل میں بس حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ملٹری ہائی وے پولیس نے بتایا کہ جنوب مشرقی برازیل کی ریاست میناس گیریس میں مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔حادثہ ریجنل ہائی وے پر ساؤ جواؤ ایوینجلیسٹا اور ساؤ پیڈرو ڈو سوکوئی کے درمیان پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس 24 مسافروں کو لے کر جارہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے۔