مزید خبریں

امارات میں بارش کا سلسلہ تھم گیا‘ دبئی ائرپورٹ بحال

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شدید بارش کے بعد دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ دوبارہ کھل گیا۔طوفانی بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد حکومت نے موسمی الرٹ کے خاتمے کا اعلان کردیا اور نظام زندگی معمول پر آنا لگا ہے۔ یاد رہے کہ دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی مرکز دبئی ائرپورٹ میں آپریشن معطل ہوگیا تھا ۔ گزشتہ 2 روز کے دوران ایک ہزار 244 پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ 41 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ائرپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وقفے وقفے سے آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ہے لیکن اب بھی چند پروازیں بدستور تاخیر اور خلل کا شکار ہیں۔