مزید خبریں

نیدرلینڈ زکی شہزادی مراکشی گینگسٹر کے خوف سے فرار

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) نیدرلینڈز کے تخت کی 20 سالہ وارث شہزادی کیتھرینا امالیا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ایک سال سے زیادہ عرصہ گزارا۔ انہیں سیکورٹی سروسز نے خبردار کیا تھا کہ انہیں ڈرگ مافیا کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جس کی سربراہی مراکشی گینگسٹر رضوان تاغی کررہا ہے۔ رضوان تاغی 1977 ء میں مراکش کے شمالی سرے پر اسپین کے جبرالٹر کے علاقے میں پیدا ہوا۔منشیات کے اسمگلر کے پاس ڈنمارک کی شہریت ہے اور وہ مافیا کی سلاخوں کے پیچھے سے رہنمائی کرتا ہے۔ وہ قتل،اغواہ اور ڈکیتی کی کئی کاررائیوں میں ملوث ہے۔