مزید خبریں

سعودی عرب: کالی مرچ اور امرود کی کھیپ میں چھپائی گئی منشیات ضبط

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکام نے 10 لاکھ سے زائد کیپٹاگون گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ کسٹمز اتھارٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ کالی مرچ اور امرود کی ایک کھیپ دبئی کی بندرگاہ سے موصول ہوئی تھی، جسے ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا جارہا تھا۔ جانچ پڑتال کے دوران پتا چلا کہ اس میں 10لاکھ سے زائد کیپٹاگون گولیاں تھیں جنہیں کالی مرچ اور امرود کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا۔ کسٹمز اتھارٹی نے اطلاع دی کہ منشیات ضبط کرنے کے بعد اسمگلروں کے خلاف چھاپامارکارروائی شروع کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سیکورٹی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔