مزید خبریں

آسٹریلیا: چاقو حملے میں زخمی پاکستانی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلین وزیر اعظم انتھونی البانیس نے چاقو حملے میں زخمی پاکستانی سیکورٹی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکش کر دی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانیس نے تصدیق کی کہ بونڈی جنکشن کے چاقو حملے کے دوران زخمی پاکستانی گارڈ کو آسٹریلیا کا مستقل ویزا دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد طہ وہ دوسرے شخص تھے جنہوں نے ہفتے کے روز حملہ آور کا سامنا کرتے ہوئے غیر معمولی جرات کا اظہار کیا۔