مزید خبریں

ممکنہ بارش‘ گلشن ٹائون کے حفاظتی اقدامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے راشد منہاس روڈ پر موچی موڑ کے قریب سڑک پر پڑنے والے گڑھے سے حادثات کا خطرہ رہتا تھا۔ چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی ہدایت پر نیو جرسی بیریئر لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں تاکہ بارشوں کے موقع پر کوئی نقصان نہ ہو اس موقع پر گلشن اقبال ٹاؤن کی خاتون کونسلر اسماء فرحان طاہر بھی موجود تھیں جنہوں نے اپنی نگرانی میں حفاظتی انتظامات کروانے۔