مزید خبریں

مدینہ منورہ: زائرین کو مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کرگئے

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ میں 40 برس سے زائرین کو مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل الزائم ابو الصباانتقال کر گئے۔انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے شیخ اسماعیل کا تعلق شام کے شہر حماہ سے تھا۔وہ 50برس سے مدینہ منورہ میں مقیم تھے، اور ہر آنے والے زائر کو مفت چائے، کافی اور کھجور پیش کیا کرتے تھے۔ وہ زائرین کو اپنے آبائی علاقے سے آنے والی روایتی مٹھائیاں بھی پیش کرتے تھے۔ان کی عمر 96 برس تھی ۔ انہوںنے انٹرویوز میں کہا کہ وہ کسی بھی قسم کے مالی معاوضے کے بغیر اللہ کی خوشنودی کے لیے انسانی خدمت کر رہے ہیں۔