مزید خبریں

بھارت: طلبہ کو زعفرانی رنگ سے منع کرنے پر اسکول پرنسپل پر تشدد

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہندو انتہا پسندوں نے اسکول پرنسپل کی جانب سے طلبہ کو زعفرانی کپڑے پہننے سے منع کرنے پر اسکول پر حملہ کردیا۔ریاست تلنگانہ کے بلیسڈ مدر ٹریسا اسکول کے پرنسپل جے مون جوزف نے طلبہ کے یونیفارم کے بجائے زعفرانی کپڑے پہننے پر سرزنش کی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے اسکول پر حملہ کرکے استاد کو زدوکوب کیا ۔