مزید خبریں

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے سونامی کا خطرہ

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے۔ حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت جاری کردی ہے۔ آتش فشاں ایجنسی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ماؤنٹ روانگ میں آتش فشاں پھٹنے سے دھماکا ہوا،جس کے ایک روز بعد مزید 4دھماکے سنے گئے۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آتش فشاں کا کچھ حصہ سمندر میں گر کر سونامی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔حکام نے شہریوں کو آتش فشاں سے 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔