مزید خبریں

قطرکے ہوائی اڈے نے بہترین ائرپورٹ کا اعزاز حاصل کرلیا

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطرکے ہوائی اڈے نے بہترین ائرپورٹ کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے2024 ء کے لیے دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی سالانہ فہرست جاری کی ہے، جس میں قطر کا ہوائی اڈا پہلے نمبر پر رہا۔ چند برسوں سے دنیا کے بہترین ائر پورٹ کی جنگ قطر اور سنگا پور کے درمیان ہوتی رہی ہے۔گزشتہ سال سنگا پور نے بارہویں بار دنیا کے بہترین ائیر پورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔ اس سال قطر کے حماد انٹرنیشنل ائر پورٹ نے دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔اس سے قبل 2021 ء اور 2022 ء میں بھی وہ یہ اعزاز اپنے نام کرچکا ہے۔