مزید خبریں

افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں طوفانی بارش سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 70 ہوگئی۔ افغان حکومت کے ترجمان جانان صائق نے بتایا کہ بارش کے نتیجے میں 56 شہری زخمی ہوئے،2600 گھروں کو نقصان پہنچا اور95 ہزار ایکڑ زرعی زمین سیلاب کی نذر ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اکثر اموات گھروں کی چھتیں بیٹھ جانے سے ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے گزشتہ برس خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات پڑ سکتے ہیں۔4دہائیوں سے جنگ کے زیر اثر رہنے والے افغانستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سب سے کم تیاری کی گئی ہے ۔