مزید خبریں

برکینا فاسو نے 3 فرانسیسی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیدیا

واگادوگو (انٹرنیشنل ڈیسک) برکینا فاسو نے 3فرانسیسی سفارت کاروں کو شر پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں نا پسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ہے۔ فرانس کے دفتر خارجہ کے مطابق برکینا فاسو نے ان سفارت کاروں کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ اس حوالے سے فرانسیسی سفارت خانے نے مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔خبررساں اداروں کے مطابق برکینا فاسو نے فرانسیسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کے ساتھ فرانس کے ساتھ مختلف شعبوں میں مشترکہ معاہدوں کو بھی معطل کر دیا تھا۔واضح رہے کہ برکینا فاسو میں فرانس کی فوجی مداخلت کے باعث عوام سراپا احتجاج رہے ہیں۔