مزید خبریں

صوبائی وزیر ثقافت سے یونیسکو کے وفد کی ملاقات‘عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے دو رکنی وفد کی ملاقات،وفد میں اٹلی سے تعلق رکھنے والی معروف آرکیالوجسٹ ڈاکٹر کرسٹینا اور جواد شامل تھے۔ملاقات میں سیکریٹری ثقافت و سیاحت خالد چاچڑ، ایم ڈی ٹورازم فیاض شاہ، ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالفتاح شیخ و دیگر موجود تھے۔وفد کی سید ذوالفقار علی شاہ جو بطور وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں عالمی ورثہ قرار دیے گئے مکلی کے تاریخی مقبروں کی ہنگامی تحفظ پراجیکٹ پر بات چیت ہو ئی۔ ڈاکٹر کرسٹینا نے کہا کہ دنیا میں عالمی ورثے قرار دیگر ورثوں کی طرح مکلی کے مقبرے بھی ایک خاص اہمیت کے حامل ہیں۔