مزید خبریں

نے نئی کوالٹی ایشورنس پالیسی کے نفاذ کا اعلان کردیاJSMUـ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لازمی قرار دی گئی ایک نئی کوالٹی ایشورنس (QA) پالیسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔ یہ پالیسی جامعہ کے تعلیمی معیار اور طلباء کی بہترین تربیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ شیخ الجامعہ پروفیسر امجد سراج میمن(ستارہ امتیاز) نے نئی QA پالیسی کے نفاذ پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”ہمیں JSMU میں نئی کوالٹی ایشورنس پالیسی نافذ کرنے پر خوشی ہے۔ جامعہ میں کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی کی رہنمائی میں، PSG-2023 فریم ورک کا نفاذ کیا گیا، جس میں پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کے لیے کوالٹی ایشورنس کے اصولوں، معیارات، اور توقعات کا خاکہ پیش کیا گیا۔