مزید خبریں

عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا عدالت عظمیٰ سے رجوع

اسلام آباد (اسلام آباد) اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا۔ ہائی کورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے آئینی درخواست دائر کر دی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت ہائی کورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے، شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا دکھانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے، معاملہ اگر سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلقہ ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کے لیے سفارشات بھیجے۔ بار نے درخواست میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کیے، آزاد عدلیہ آئین کی بنیاد اور فراہمی انصاف کا واحد ذریعہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا کسی صورت قابل قبول نہیں۔