مزید خبریں

تنازعات سے بچنے کےلیے دھرنا انکوائری بند کی گئی، رضا ربانی

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کی فیض آباد دھرنا کیس کی انکوائری نان اسٹارٹر نکلی۔ مزید تنازعات سے بچنے کے لیے انکوائری بند کر دی گئی۔ اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ کی فیض آباد دھرنا کیس کی انکوائری کو نان اسٹارٹر قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید تنازعات سے بچنے کے لیے انکوائری بند کر دی گئی اور
کسی پر ذمے داری نہیں ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں ذمے داری پنجاب کی سویلین حکومت پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، رینجرز اور آئی ایس آئی کے ڈی جیز کو بری کیا گیا۔ انکوائری میں رولز میں بے مقصد ترامیم اور قانون سازی تجویز کی گئی، کیا اس وقت کوئی جماعت قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کی پوزیشن میں ہے؟ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کسی پر ذمے داری کا تعین کرنے سے اجتناب کیا گیا۔