مزید خبریں

ناصرحسین شاہ کی بجلی کی اضافی بلنگ پراظہار برہمی

کراچی(نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر توانائی سندھ سیدناصرحسین شاہ کا حیسکو، سیپکو اور کے۔ الیکٹرک کی جانب سے صارفین کو زائد بلنگ پر شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انرجی ڈیپارٹمنٹ کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ زائد بلنگ کے حوالے سے فوری طور پر حیسکو، سیپکو اور K-الیکٹرک کے متعلقہ افسران سے ملاقات کریں اور صارفین کو زائد بلوں کے اجرا اور وصول کی گئی رقوم کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔ اس کے علاوہ جن سرکاری اور غیر سرکاری صارفین سے ڈیجیٹل میٹر لگانے کے حوالے سے رقوم وصول کی گئی ہیں فوری طور پر انہیں میٹر لگانے کے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں۔ ناصر حسین کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کو عوام کے خون پسینے کی کمائی اس طرح سے لوٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی ہے۔ سندھ حکومت چیئرمین بلاول زرداری کے وژن کے مطابق عوام کو ہر قسم کے ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔