مزید خبریں

میرپورخاص: 271 اسکولز بند ہونے کا انکشاف،طلبہ بنیادی سہولیات سے محروم

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ضلع کے لاکھوں طالبہ و طالبات کا بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کا انکشاف، میرپورخاص کے چیف مانیٹرنگ آفیسر مانیٹرنگ اینڈ ایوالیشن یونٹ میرپورخاص کی بنائی گئی رپورٹ کے مطابق ضلع میں 1788 پرائمری اور288 سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولوں میں سے 253 پرائمری اور 18 سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولوں سمیت 271 اسکولز بند ہونے کا انکشاف، رپورٹ کے مطابق بند ہونے والے 119 پرائمری اور پانچ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری 124 اسکول بند کیے گئے اور 147 اسکولوں بشمول 134 پرائمری اسکول اور 13 سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول ایسے ہیں جو بند ہونے کے قریب ہیں، 67 پرائمری اور 8 سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں سمیت 75 اسکول جو بغیرطلبہ وطالبات کے بغیر چل رہے ہیں، 78 پرائمری اور 2 سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکول بغیر عمارتوں کے جبکہ 2 پرائمری اسکول کرائے کی عمارت میں چل رہے ہیں، 442 پرائمری اور 46 سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولز انتہائی خطرناک ہیں، 32 پرائمری اور 13 سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولز خطرناک اور 397 پرائمری اور 51 سیکنڈری اسکول مرمت کے قابل ہیں۔ ضلع میں 823 پرائمری اسکول اور 37 سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکول بغیر چار دیواری کے ہیں ،جبکہ 149 پرائمری اسکولوں اور 2 سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولوں کی دیواریں انتہائی خراب ہیں، 237 پرائمری اور 65 ہاہی سیکنڈری اسکولوں کو چار دیواری کی مرمت کا محتاج قرار دے دیا گیا، ضلع کے 348 پرائمری اور 8 سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ہزاروں طلباء و طالبات واش روم کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ضلع کے 877 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں 47 سیکنڈری اسکولز ہائر سکینڈری بجلی جبکہ ضلع کے 968 پرائمری اسکولوں اور 58 سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولوں کے ہزاروں طلباء اس جدید دور میں بھی پینے کے پانی کی سہولت سے محروم ہیں، جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے 107 پرائمری اسکول اور 10 سیکنڈری ہائر سیکنڈری سکول ہیں جہاں ہزاروں طلباء و طالبات فرنیچر سے محروم ہیں، جبکہ ضلع کے 444 پرائمری سکولوں اور 35 سیکنڈری اسکولوں میں پرائمری اسکولوں کے 66 ہزار 299 طلباء و طالبات اور سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولوں کے 46 ہزار 858 طلباء و طالبات نصابی کتب سے محروم ہیں، ضلع میں 444 پرائمری اسکول اور 35 سیکنڈری ہائی سیکنڈری اسکول کی ایس ایم سی کمیٹیاں غیر فعال ہیں مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے تیار کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع کے 38 پرائمری اور 23 ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کے باوجود تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ حکام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاردیواری کی سہولت سے محروم اسکولوں کو تعمیر کیا جائے اور سندھ کے اہم ضلع میرپورخاص کے اسکولوں کو بھی دیگر بڑے شہروں کے اسکولوں کی طرح سہولیات فراہم اور حفاظت کے لیے جدید حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ انہیں دہشت گردی کی کارروائیوں سے بچا کر ان اسکولوں میں پڑھنے والے لاکھوں مرد و خواتین بغیر کسی خوف کے تعلیم حاصل کر کے ملک اور صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔