مزید خبریں

پنوعاقل کے قریب مزید ایک اور نوجوان اغوا کرلیا گیا

سکھر (نمائندہ جسارت) پنوعاقل کے قریب مزید ایک نوجوان شوکت کورائی کو اغوا کر لیا گیا، سکھر میں مغویوں کی تعداد 9 ہوگئی، 3 روز میں سکھر سے 6 افراد کو اغوا کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان شوکت کورائی دکان سے گھر واپس جا رہا تھا کہ تھانہ بائجی کی حدود سے اُسے اغوا کیا گیا، اس سے قبل گزشتہ روز بائجی تھانے کی حدود سے چوکیدار غلام حیدر دایو کو اغوا کیا گیا تھا، 2 روز قبل سائٹ ایریا تھانے کی حدود سے چچا بھتیجے اقبال کھوسو اور رضوان کھوسو کو اغوا کیا گیا تھا، 3 روز قبل پنوعاقل کے قریب تھادل فروخت کرنے والے محنت کش کامران اور پیارو ریاستی کو اغوا کیا گیا تھا، 3 رمضان المبارک کو نیوپنڈ کے رہائشی پولیس اہلکار منظور مشوری کے بیٹے شفیق مشوری کو اغوا کیا گیا تھا، رمضان سے پہلے کراچی کے تاجر محمد رمضان کو پنوعاقل کے قریب سے اغوا کیا گیا، جبکہ سنگرار کی رہائشی 7 سالہ پریا کماری 32 ماہ سے اغوا کاروں کی قید میں ہے ، سکھر سے اغوا ہونے والوں میں پولیس اہلکار کا بیٹا بھی شامل ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ 50 لاکھ روپے تاوان ادا نہ کیے جانے پر ڈاکو اغوا کاروں نے قتل کی دھمکی دی ہے۔