مزید خبریں

فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے،شیخ رشید

راولپنڈی (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم فارم 47 میں نہ 45 میں ہیں، اس لئے ہم خاموش ہیں ، فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے، جو ملوث ہیں انہیں پکڑیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نہ 47 میں ہیں، نہ 45 میں ہیں اس لئے ہم خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس آ گیا ہے اس لیے وہ سماعت نہیں کریں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میری زندگی میں پہلی بار ایک سِٹنگ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے، ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے، جو ملوث تھے انہیں پکڑیں۔