مزید خبریں

اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیے آہنی ہاتھ استعمال کیا جائے‘عبدالجمیل

کراچی(پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے کراچی شہر میں ڈکیتی رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو مکمل طور پر ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور کسی کی جان ومال محفوظ نہیں ہے۔حکومت فوری طور پر اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلیے آہنی ہاتھ استعمال کرے اور جرائم کے خاتمے کیلیے پوری قوت کے ساتھ کام کیا جائے۔علاوہ ازیں عبدالجمیل خان عیدالفطر کے موقع پر مسجد قریشاں کے صدر نصیرالدین مرحوم کی رہائشگاہ پر گئے اور ان کے بچوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلیے خصوصی دعا بھی ۔