مزید خبریں

پی ٹی آئی نے اسلا م آباد کی 3 نشستوں کے نتائج کو چیلنج کردیا

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف نے مبینہ دھاندلی پر اسلام آباد کی 3 نشستوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا۔ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔ اسلام آباد سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دیے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے کی استدعا کی ہے۔ این اے 46 اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل، این اے47 سے شعیب شاہین اور این اے 48 سے علی بخاری نے انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا ہے۔