مزید خبریں

دہشت گردی کی لہر :پنجاب میں9 ہزار افراد واچ لسٹ میں شامل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر پنجاب میں متحرک 9 ہزار سے زاید افراد کو واچ لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 9883 افراد کی باقاعدہ نگرانی شروع کر دی گئی جبکہ 19 ہزار سے زاید درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2298 افغان تربیت یافتہ افراد موجود ہیں‘ افغان جیلوں سے رہا ہوکر آنے والے540 افراد کی نگرانی بھی شروع کی گئی ہے۔ مقامی طور پر عسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے جبکہ شام سے واپس آنے والے 65 افراد بھی واچ لسٹ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 753 عسکریت پسندوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا جبکہ واچ لسٹ میں شامل کیے گئے افراد کسی نہ کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے منسلک ہیں۔