مزید خبریں

اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، ناصر جمشید نے7 سال بعد معافی مانگ لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔ناصر جمشید کو پی ایس ایل اور بی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 10 سال کی پابندی کا سامنا ہے۔ برطانیہ میں بھی انہیں17 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑی تھی۔ناصر جمشید 2017 میں پی ایس ایل اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے۔اب سابق اوپننگ بلے باز ناصر جمشید نے اپنے کیے پر معافی مانگ لی ہے۔ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ جو اپنے کیریئرکیساتھ کیا اس پر خود کو معاف نہیں کرپاؤں گا، اپنے کیے پر شرمندہ ہوں۔