مزید خبریں

انڈین پریمیر لیگ میں ریشبھ پنت کے 3000 رنز مکمل

ریشبھ پنت انڈین پریمیر لیگ میں3 ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے دہلی کیپٹلس کی جانب سے لکھنو میں لکھنو سپر جائنتس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی41 رنز کی اننگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔ وہ38منٹ تک وکٹ پر رہے اور24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چوکے اور 2 چھکے اس اننگ میں لگائے۔

بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2013 سے اب تک دہلی کیپٹلس کے لئے جو 104میچ کھیلے ہیں انکی103 اننگز میں34.45 کی اوسط اور148.55 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھاایک سنچری اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے3032 رنزبنائے ہیں۔ وہ 4 مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے اور انکا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر 128 رنز ہے جو انہوں نے دہلی کیپٹلس کے لئے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف دہلی میں 10 مئی 2018 کو63 گیندوں پر15 چوکوں اور7 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔یہ میچ انکی ٹیم9 وکٹوں سے ہارگئی تھی۔

دہلی کیپٹلس کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ریشبھ پنت انڈین پریمیر لیگ میں3ہزار رنز بنانے والے 25 ویںبلے باز ہیں جبکہ وہ ایک ٹیم کے لئے3 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے11ویں بلے باز ہیں۔

وراٹ کوہلی کو انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ساتھ ساتھ ایک ٹیم کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوںنے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 2008 سے اب تک جو242 میچ کھیلے ہیں انکی234 اننگز میں38.27 کی اوسط اور130.62 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ8 سنچریوں اور52 نصف سنچریوں کی مدد سے7579 رنز بنائے ہیں وہ 10 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور113 رنز ہے جو انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے پنجاب کنگس کے خلاف بنگلور میں 18 مئی 2016 کو 50 گیندوں پر12 چوکوں اور8 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا تھا۔ اسی اسکور پر راجستھان رائلز کے خلاف جے پور میں اپریل6 اپریل2024کو وہ94 منٹ میں72 گیندوں پر 12چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے ناٹ آئوٹ رہے تھے۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو6 وکٹوں سے شکست بھی ہوئی تھی۔

روہت شرما انڈین پریمیر لیگ میں چوتھے سب سے زیادہ اور ایک ٹیم کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے ممبئی انڈینس کے لئے 2011 سے اب تک جو203 میچ کھیلے ہیں انکی 199 اننگز میں29.36 کی اوسط اور130.61 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور34 نصف سنچریوں کے ساتھ5197 رنز بنائے ہیں ۔15 مرتبہ وہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر109 رنز ہے جو انہوں لکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کولکاتہ میں12 مئی2012 کو 76 منٹ میں60 گیندوں پر12 چوکوں اور5 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔

سریش رینا چنئی سپر کنگس کے لئے انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 2008 اور2021 کے درمیان جو 176 میچ کھیلے تھے انکی171 اننگز میں32.32 کی اوسط اور136.88 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور8 نصف سنچریوں کی مدد سے4687 رنز بنائے تھے۔ وہ 8 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکا م رہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور ٓآئوٹ ہوئے بغیر100 رنز ہے جو انہوں نے پنجاب کنگزکے خلاف چنئی میں2 مئی 2013 کو82 منٹ میں53 گیندوں پر7 چوکوں اور6 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا اور اپنی ٹیم کو 15 رنز سے جیت دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔

مہندر سنگھ دھونی نے چنئی سپر کنگس کیلئے225 میچوں میں4547 رن زبنائے ہیں جبکہ ابراہم ڈی ویلیرز نے رائل چیلنجرز بنگلور کیلئے 156 میچوں میں 4491 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ کریس گیل نے اسی ٹیم کیلئے 85 میچوں میں3163 رنز بنائے تھے۔ سن رائزرز حیدر آباد کے لئے سب سے زیادہ رنز ڈیوڈ وارنر نے بنائے ہیں۔ انہوں نے اس ٹیم کے لئے95 میچوں میں4014 رنز بنائے ہیں۔ ممبئی انڈینس کے لئے کیرون پولارڈ نے189 میچوں میں3412 رنز بنائے تھے جبکہ سنجو سیمسن نے راجستھان رائلز کے لئے 129 میچوں میں3457 رنز بنائے ہیں۔ گوتم گمبھیر نے کولکاتہ نائٹ رائیڈڑزکیلئے جو 108 میچ کھیلے تھے ان میں3035رنزبنائے تھے۔