مزید خبریں

ایمرا کی قیادت نے عید کے پرمسرت موقع پر کمیونٹی کو یکجا کر کے دل جیت لیے

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں عید کے پرمسرت موقع پر متحدہ عرب امارات کے صحافیوں کی معروف تنظیم الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے اشتراک سے کمیونٹی کو یکجا کرنے اور عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں بچوں ، بڑوں اور بوڑھوں نے بھر پور شمولیت ۔ تقریب میں سینئر کاروباری شخصیات کو ان کی سماجی خدمات پر ایوارڈ ز دئیے گئے ۔اس موقع پر مقامی فنکاروں نے برصغیر کے عظیم فنکاروں کے نغمات پیش کر کے محفل کا لطف دوبالا کردیا ۔ پروگرام کے دوران ایمرا کی اعلی قیادت، ممبران ، فوٹو گرافرز ، ویڈیو گرافرز بالخصوص صدر جناب طارق ندیم ،جنرل سیکٹری جناب رانا ارشد  , محترم جناب حافظ عبدالرؤف صاحب انفارمیشن سیکٹری ، سیکٹری پلاننگ  ظفر سیال ، فائنانس سیکٹری رضا عابدی ،جوائنٹ سیکٹری کامران صدیقی، سیکٹری ایونٹ ڈیزائننگ & پلاننگ سید فیضان  ،‎ایمرا ویمن ونگ کی چیئرپرسن محترمہ فرزانہ منصور ،  اور دیگر ممبران زبیدہ خانم ، رابیہ اشرف ، محترمہ بشری   موجود رہیں اور تقریب کی  کامیابی کو یقینی بنایا ۔ جنرل سیکٹری جناب رانا ارشد ادر جوائنٹ سیکٹری رضا عابدی نے ممبران کی شمولیت کو یقینی بنا نے کے لیے منظم انداز میں کام کرکے اپنی اہلیت کو ثابت کیا ۔ مقررین نے امارتی شیوخ اور حکام کو حسب سابق عید کے پرمسرت موقع پر شاندار انتظامات کرنے پر بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔