مزید خبریں

حکمران مہنگائی کرنے کے بجائے سادگی اپنائیں‘ شکیل شیخ

NLFسندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر، حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی، سینئر نائب صدر مبین راجپوت، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین ، انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میںاضافے کو محنت کشوں اور سندھ کے غریب سرکاری ملازمین کا معاشی قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے شاہی اخراجات کو ختم کرنے کے بجائے غریبوں پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس سے محنت کشوں اور غریب سرکاری ملازمین کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ IMF سے قرضہ حاصل کرنے کے لیے حکومت ان کی ہر احکامات پر عمل درآمد کے لیے مکمل سربسجود ہے۔ شکیل احمد شیخ نےIMFکے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور خوردی اشیاء پر مہنگائی کرنے سے بہتر ہے کہ حکومت سے سادگی اپنانے کے لیے دبائو ڈالا جائے تا کہ ملک کے غریب عوام پر مسلسل ٹیکس کا اور مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے بجائے امیر طبقہ ، سرمایہ دار وں، صنعتکاروں بلڈرز مافیہ اور حکومت کے تمام اخراجات کو ختم کرنے کے لیے IMF حکومت پر دبائو ڈالے حکومت نے IMFکے آگے جو کشکول اٹھایا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف سے قرضہ حاصل ہونے کے بعد بھی ہمارے حکمران ظلم کے پہاڑ مسلسل توڑتے رہیں گے کیونکہ ان کی رگوں میں کرپشن رچی بسی ہوئی ہے۔ لہٰذا ہم آئی ایم ایف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی غریب عوام پر رحم کیا جائے اور اب امیر طبقہ اور حکومتی سطح کے ذمہ داروں پر بوجھ ڈالا جائے ۔