مزید خبریں

کراچی کے تحت دعوت افطارNLFـ

نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے تحت غزہ فلسطین کے مسلمانوںکے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے افطار ڈنرکا پر وگرام 19 رمضان المبارک ادارہ نورحق نزد اسلامیہ کالج میںمنعقد ہوا۔جس میں NLF سے ملحقہ یونینوںکے علاوہ دیگر فیڈریشنوں کے نمائندے اوریونین کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ افطار ڈنر کے اس پروگرام میں میرٹ پیکیجنگ کے عہدیداران محمد عامر، شہادت حسین اور مسرور حسن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی لوڈز انجینئرنگ کے جنرل سیکرٹری احمد حسن نائب صدرظفرخان اوردیگرعہدیداران نے ساتھیوں کے ہمراہ شرکت کی۔ پیکسار یونین کے مزدوررہنما کامران لیما، شاہ رخ اور وقاص نے کارکنان کے ہمراہ بھرپور شرکت کی۔ PTCL کراچی ورکرز پاک یونین سے جمیل اختر و دیگر عہدیداران، زین پیکیجنگ کے جنرل سیکرٹری محمد کلیم، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی یونینز، پیپلز لیبرکے جنرل سیکرٹری محسن رضااور سینئر نائب صدراشفاق اعوان، مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری رحیم اعوان، لیبر فرنٹ یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالقیوم، ڈیمو کرینڈ لیبریونین کے سہیل میمن، سید رشید احمد سینئر نائب صدرپاکستان تحریک انصاف لیبرونگ سندھ، چیئرمین آبکاریونین ، جنرل ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید کیانی ،صدرمحمد صغیر،غلام عباس ،رئیس فارما ٹیک کے محمد محی الدین کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی کوہ نورسوپ کے جنرل سیکرٹری اسراراحمد اورپبلسٹی سیکرٹری اسلم و دیگر کارکنان، شنائیڈر کے صدرمحمد سلمان اور جنرل سیکرٹری محمد یعقوب، K.I.C.Tلیبر یونین کے جنرل سیکرٹری رضوان علی، صدرسید اعظم شاہ،کراچی شپ یارڈ کے مزدور رہنما اشتیاق احمد ،P.N.S.C ایمپلائز یونین کے صدرمحمد اشتیاق جنرل سیکرٹری سہیل، K.P.T ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری مناظرالحسن، SAPTL کے جنرل سیکرٹری معاویہ بلوچ کرام سرامکس، لیڈا انڈسٹری، پاور لومز انڈسٹری، آدم جی انجینئرنگ، اسپن فارما، اٹلس انجینئرنگ، I.I.L، انڈس پنسل کے محمد جاوید، ایلکس فارمااوردیگراداروں کے افراد نے بھی شرکت کی۔اس سلسلے میںنیشنل لیبرفیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان، سینئرنائب صدرصغیراحمد انصاری، نائب صدرمحمد خالق عثمانی، جنرل سیکرٹری قاسم جمال،سینئر جوائنٹ سیکرٹری امیرروان، آرگنائزنگ سیکرٹری رضوان علی، جوائنٹ سیکرٹری اشتیاق احمد اور آفس سیکرٹری محمد زبیرنے اپنے مشترکہ بیان میں مزدور دعوت افطار میں بھرپورشرکت پر کراچی کے محنت کشوں سے اظہارتشکرکیا اور کہاکہ مزدوردعوت افطار نے محنت کشوں میں پھیلی مایوسی کو ختم کردیاہے۔ نیشنل لیبرفیڈریشن نے ہردورمیں مزدوروں کے حقوق کے لیے آوازبلند کی ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔