مزید خبریں

متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے۔ قونصل جنرل محمد حسین

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل محمد حسین نے میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہو? انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ہر حال میں اماراتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ امارات میں کم و بیش 18 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جو ملکی ترقی میں اپنا کرا دار ادا کر رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ پاکستانی کمیونٹی 1970 سے امارات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہی ہے
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم مقامی معاشرے کے اصولوں اور حکومتی پالیسیوں کا احترام کریں۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان پر زور دیا کہ وہ کمیونٹی کی آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں انہوں نے افطا ر ڈنر میں شمولیت پر میڈیا نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔