مزید خبریں

بھٹو شہید نے پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنایا، میاں منیر ہانس

پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے شہید ذولفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع جناب منیر ہانس بھٹو شہید کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے نہ صرف ایٹمی پروگرام کی بنیا د رکھ کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا یا بلکہ پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کے حصول کو بھی آسان بنایا۔
میاں منیر صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بھٹو نے پاکستان جو 73 کا آئین دیا۔ بھٹو نے ملکی ترقی کے لیے برا قدر خدمات سر انجام دیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنما ملک اسلم نے کہا کہ بھٹو آج بھی گڑھی خدا بخش سے کروڑوں لوگوں کے دل پر حکمرانی کررہا ہے۔
بھٹو نے ملکی معیشت پر 22 خاندانوں کی اجارادری ختم کی۔
آخر میں ڈاکٹر اکرم شہزاد نے ذولفقار علی بھٹو اور دیگر پارٹی شہدا کے لیے خصوصی دعا کرواء۔ تقریب امارات بھر سے نمایاں پارٹی رہنماؤں بالخصوص ویمن ونگ کی عائشہ ہانس نے شمولیت کی۔