مزید خبریں

جدہ: پاکستان کرسچن ویلفیئرسوسائٹی کےتحت قونصلیٹ میں ایسٹرکی تقریب

ایسٹرکا تہوارمسیحیوں کا سب سے بڑا تہوارہےجو یسوع مسیح کے زندہ ہونے کی یاد میں منایا جاتا ہے اس حوالے سے 30 مارچ 2024 ہفتہ کی شب پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ کے کمیونٹٰی ہال میں پاکستان کرسچن ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام ایک پُروقاردعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں جدہ میں مقیم پاکستانی مسیحی برادری کے مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اوران کی بیگم تھے۔
خالد مجید اپنے خطاب میں نے مسیحی برادری کوایسٹرکے تہوار کی مبارکباد دی اورپاکستان کی ترقی، خوشحالی اورمعشیت کے لیے وہ جو کردار ادا کر رہے ہیں اس کی تعریف کی۔ ا۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان میں بھائی چارے کو فروغ دینے بلکہ عالمی بھائی چارے کے لیے ان کے مثبت رویے کی بھی تعریف کی جو دنیا میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے یہ توفیق دی اورمیری جدہ میں پوسٹنگ ہوئی۔ میں نے اتنی شاندار کمیونٹی کے درمیان بہت خوشگواروقت گزرا۔ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نےمجھے اس قابل سمجھا کہ میں اپ لوگوں کے کام آسکوں۔ انھوں نے کہا ایسٹرکا سب سے آہم پیغام جو اپنے لیئے لیتا ہوں وہ ہے ہوپ (امید)۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ ہرمشکل گھڑی کے بعد اللہ اچھا وقت ضروردیکھتا ہے۔ انسان کو اچھے وقت کی امید ضروررکھنی چاہیے۔ بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ بھی یہ ہے کہ مایوسئ کفر ہے۔ ہمیں اپنے ملک پاکستان کے بارے میں اچھی امید رکھنی چاہیے۔ انھوں نے کی کہا حضرت عیسیٰ کا پیغام لافانی ہے۔ ان کی تعلیم کے مطابق، دوستی، محبت اور اتحاد کے پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے سب پر زور دیا کہ وہ مقامی قوانین اور ضوابط کا احترام کریں۔ انھوں نے کہا قونصلیٹ آپ کا گھر ہے۔ ہمیں خوشی ہوتی کہ آپ اپنا تہوار یہاں نہایت نطم و ضبط سے کرتے ہیں۔ انہوں نے ایسٹر کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مسیحی براردی کوتمام قونصلر خدمات میں اپنے اور قونصلیٹ کے عملے کی طرف سے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ انھوں نے کہا میری سب سے بڑی خواہش کہ آپ اگلا تہوار قونصلیٹ کی نئی بلڈنگ میں منائیں۔ قبل ازیں چیئرمین جان گلزار نے ایونٹ کے انعقاد اور اسے کامیاب بنانے پرآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کی محنت اورکوششوں کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مملکت کے وژن 2030 کی تعریف کی اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور حکومت کی شاندار پالیسیوں اور پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے عملے کی نیک تمناؤں اور قونصلیٹ کے احاطے میں سہولیات فراہم کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں دو چھوٹی بہنوں نے قونصل جنرل کوپھولوں کا گلدستہ اور یادگاری شیلڈ پیش کی ۔ ان کے علاوہ پیٹرک فلک شیر، شہزاد تاج، ولیم، فرانسس، ریاض بخاری، تصور چودھری، کامران بٹ، فہد عزیز، فواد سواتی اور سید مسرت خلیل نے بھی خطاب کیا اور ایسٹر کی مبارکباد دی۔