مزید خبریں

شرکہ ریس: افطاروڈنر، ممتازعالم دین ڈاکٹرسلیمان مصباحی و دیگرکی شرکت

سعودی عرب کے معروف شرکہ “ریس “کی جانب سے جدہ کے معروف ریسٹورنٹ میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے پاکستان سے آئے ہوئے ممتاز مذہبی شخصیت ممتازعالم دین ڈاکٹر سلیمان مصباحی اورممبرقومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر کے بڑے بھائی سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سمندری، چوہدری محمد اسلم گجرنے خصوصی شرکت کی۔ شرکہ ریس کے چیئرمین چوہدری محمد امجد گجر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ جن دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت میں فہدالغامدی، ابوبندرالعیبی، ملک جاوید، بشیرخان سواتی ، عقیل آرائیں ، چوہدری تنویرگجر، سلیمان شریف ، چوہدری شہزاد حسین گجر، راناعثمان ، ملک نذرمحمد ، بابر حسین باجوہ، ، بابر اکرم اعوان ، عمران خان ، ممتازصحافی امیر محمد خان ، عدیل ملک، مرزا مدثر، خالد چیمہ، عاطف علی وٹو،محمد خالد، احمد فواد سواتی اوردیگرشامل تھے.