مزید خبریں

پی پی پی ریاض ریجن کے تحت ذوالفقارعلی بھٹوکی 45 ویں برسی منائی گئی

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) ریاض ریجن کے زیراہتمام سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 45 ویں برسی ایک مقامی ریسٹورنٹمیں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ جس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے صدراحسن عباسی نے کی۔ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد رزاق خان تھے۔ جبکہ اعزازی مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنیر نائب صدر رانا اکرم، وسیم ساجد اور بابر حنیف تھے۔ نظامت کے فرائض نائب صدر صداقت حسین برگوش نے ادا کیے۔ صداقت حسین برگوش نے اپنے ابتدائی کلمات بیان کرتے ہوئے کہا کے 4 اپریل 1979 کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی آج کے دن پوری دنیا بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد رزاق خان نے کہا کہ 4 اپریل 1979 کو بھٹو کو پھانسی دے کر وہ بول گئے تھے کے بھٹو تو عوام کے دلوں کے اندر ھے اور کوئی ختم نہیں کر سکتا بھٹو کی نماز جنازہ میں صرف 11 آدمیوں نے شرکت کی اج تک گھڑی خدا بخش میں لاکھوں افراد خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ذوالفقارعلی بھٹو نے 1973 کا آئین دیا، 93 ہزار جنگی قیدی رہا کرایا، 5 ہزار مربع میل کا علاقہ آزاد کروایا پاکستان کو ایٹمی طاقت والا ملک بنایا، عام آدمی کو روٹی کپڑا اور مکان دیا، لاکھوں لوگوں کو بیرون ملک بھیجا، ملک پاکستان میں قوم کو جمہوریت دی پاکستان پیپلزپارٹی الریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے اپنی صدارتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے آج آپ سب آپنے قاہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اے انھوں نے کہا کہ بھٹو کے افکار آج بھی زندہ ہیں آج بھی لوگ بھٹو کو ایک عظیم لیڈر تسلیم کرتے ہیں ہم عدالت اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو شہید قرار دیا ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اعزازی مہمان خصوصی رانا اکرم نے کہا کہ بھٹو ایک بہت بڑا لیڈر تھا جس کو پاکستان کی پوری قوم تسلیم کرتی ہے دوسرے اعزازی مہمان وسیم سجاد نے کہا کہ بھٹو ایک عظیم لیڈر تھا اور محب وطن تھا جس نے غریب عوام کی جنگ لڑتے ہوئے جان قربان کی اور نہ ملک چھوڑ ا اور نہ نظریہ چھوڑا اسلے آج بھی زندہ ہے حنیف بابر اعزازی مہمان نے کہا کہ آج ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کے وہ ایک عظیم لیڈر تھا مرکزی سنیر نائب صدر سردار نصیر خان نے کہا کہ بھٹو صدیوں بعد پیدا ھوتا ھے پیپلز پارٹی الریاض ریجن کے سنیر نائب صدر یونس ابو غالب نے کہا کہ آج تک ہم بھٹو کے نظریات کے ساتھ کھڑے ہیں کاش آج اگر بھٹو زندہ ھوتا جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بتایا اس تقریب میں خطاب کرنے والوں میں احسن جمیل عباسی ملک عابد اعوان شریف بلوچ راشد منہاس صابر ہمدانی ملک شفیق سفیر احمد ممتاز آور وسیم خان شامل تھے تمام مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر احسن عباسی نے تمام مہمانوں کو کھانا کھلایا اور آخر میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے لئے خصوصی دعا گی۔