مزید خبریں

حافظ نعیم کا بطور امیر جماعت نئے باب کا آغاز ہے

کراچی تجزیاتی رپورٹ: محمدانور) جماعت اسلامی کے 45 ہزار ارکان نے 82 فیصد ووٹ سے کراچی کے حافظ نعیم الرحمن کو اپنا نیا امیر منتخب کرکے آئندہ 5 سال کے لیے جماعت اسلامی پاکستان کا سربراہ منتخب کر لیا۔ اس طرح حافظ نعیم الرحمن سندھ کراچی سے منتخب ہونے والے دوسرے امیر جماعت اسلامی پاکستان قرار پائے ‘اس سے قبل سید منور حسن مرحوم بھی جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ بنائے جاچکے ہیں‘   انجینئر حافظ نعیم الرحمن کے انتخاب کے بعد مخالفین کی طرف سے لگائے جانے والا یہ الزام ہمیشہ کے لیے دم توڑ گیا کہ جماعت اسلامی میں کراچی
سے تعلق رکھنے والی شخصیت کو اہم ترین عہدے پر نہیں منتخب کرایا جاتا۔ خیال رہے کہ نئے منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن سول انجینئر ہونے کے ساتھ حافظ قرآن اور بہترین نعت خواں ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے امیر جماعت اسلامی بننے کے بعد جماعت اسلامی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے وہ کراچی اور اور حیدرآباد کے شہری بھی کہلاتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن کو سب سے کم امیر جماعت اسلامی ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ان کی تاریخ پیدائش 1970 ہے اس طرح وہ وہ 54 سال کے اور جماعت اسلامی کے چھٹے امیر پاکستان کہلائے گے۔