مزید خبریں

جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت یکجہتی فلسطین مظاہرہ آج ہوگا

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین نہیں جا سکتے لیکن فلسطینی بچوں، عورتوں اور جوانوں کی آواز بن سکتے ہیں غزہ کے مسلمان بچوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں اہل حیدرآباد غز کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی یوتھ حیدرآباد کے تحت 5اپریل 2024ءکو شہدا فلسطین سے بعد نماز عصر حیدر چوک پر اظہار یکجہتی کیا جائے گا اس میں شرکت کریں جس میں جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر رسل خان بابر خصوصی شرکت کریں گے۔ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے حیدر چوک پر ہی افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔