مزید خبریں

تحریک انصاف کا عید کے بعد مزار قائد پر جلسے کا اعلان

کراچی(آن لائن) تحریک انصاف نے عید کے بعد مزار قائد پر جلسے کا اعلان کردیا۔ جلسے کی اجازت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع بھی کرلیا گیا، جمعے5 اپریل کو درخواست پر سماعت ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے بیرسٹر علی طاہر کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 28 اپریل کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ڈی سی ساوتھ کو 3 بار جلسے کی اجازت کی درخواست دی لیکن جواب نہیں دیا گیا، جلسہ عام تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے، کمشنر کراچی اور ڈی سی ساﺅتھ کو ہدایت کی جائے کہ جلسے کی اجازت کے ساتھ سیکورٹی بھی فراہم کریں۔