مزید خبریں

ایبٹ آباد کرکٹ گرائونڈ جلد بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرے گا

لندن(سید عاصم علی قادری) نیوزی لینڈ نہیں۔ یہ ایبٹ آباد کرکٹ گراؤنڈ، پاکستان ہے۔ پی سی بی نے ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے لیے اپنا اگلا مقام سمجھتے ہوئے اس کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا ہے۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم ایک سرد علاقے میں واقع ہے اور گرمیوں میں بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے لیے بہترین ہوگا۔