مزید خبریں

ایمرا کے سحور گیٹ ٹو گیدر میں وطن عزیز ، متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا ئیں

اشمتحدہ عرب امارات کے صحافیوں کی معروف تنظیم الیکٹرانک میڈیا رپوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر جناب طارق ندیم کی جانب سے شارجہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک شاندار سحور گیٹ ٹو گیدر کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر صحافیوں کے اس بیڑے میں نئے ساتھیوں کو ویلکم کیا گیا ،تقریب میں دانشور و علمی ادبی شخصیت ملک اسلم نے خصوصی شرکت کی ۔ملک اسلم نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایمرا کو کمیونٹی ممبران کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اور اوور سیز پاکستانیز کی ترقی کے ملکی قوانین کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوۓ کوشاں رہنا ہوگا ۔ انفارمیشن سیکرٹری حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ ایمرا تنظیم متحدہ عرب امارات کے صحافیوں کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے ہم ہر نئے آنیوالے صحافی دوست کو اپنی ٹیم میں شامل کریں گے ۔سیکرٹری ایمرا ارشد رانا نے کہا کہ صحافی تنظیموں کا بنیادی مقصد اپنی برادری کے افراد کی عزت و وقار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کے نالج اور ٹیکنیکل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ۔ ہم اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کی نشاندھی اور ان کے حل کے لئے ۔ ۔ پاکستان سوشل شارجہ، پاکستان سفارتخانہ ، PAD، اور دیگر تنظیموں سے مکمل رابطہ میں رہیں گے ۔ صدر ایمرا طارق ندیم نے نئے ساتھیوں محمدعمران چوہدری روزنامہ جسارت نیوز، ارباب جہانگیر – روزنامہ بدلتا زمانہ کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ایمرا کی چئیر پرسن فرزانہ منصور کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی – سحور تقریب میں ذبیدہ خانم . رابعہ اشرف ۔ عمر دراز ۔ شبانہ خان بشری ۔محمد نعمان ۔ ارباب جہانگیر ۔ عمران چوہدری ۔ اسدمحمود و دیگر نے شرکت کی ۔ آخر میں وطن عزیز و امارات کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ شیوخ امارات کی دراز عمری کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔