مزید خبریں

پورٹ قاسم :گٹر میں اترنے والے 3 افراد میں سے 2دم گھٹنے سے جاں بحق

ا240401-02-1کراچی (اسٹاف رپورٹر)اتوارکوشہر میں خودکشی ،فائرنگ اوردوسرے حادثات واقعات میں4 افراد جاں بحق او رایک زخمی ہوگیا، خودکشی کرنے والا 30سالہ شخص طویل عرصے سے بے روز گار تھا، تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم میںفوجی فرٹیلائرز کمپنی کے قریب ایک گٹر میں اترنے والے 3افراد میں سے 2دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ایک کوبے ہوشی کی حالت میں نکال لیاگیاایس ایچ او بن قاسم ولایت شاہ کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب ایک گٹر میں 3 فراد اتر کر چکنائی نکال رہے تھے کہ تینوں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔ ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ مرنے والوں شناخت نقیب اور حسین کے نام سے ہوئی ہے اور ان کی عمریں 26 اور 35 سال کے درمیان تھیں۔ نیو کراچی سیکٹر 5 ایف اللہ والی چورنگی گراؤنڈ میں10سالہ افغان ولد آصف واٹر بورڈ کے ٹینک میں گر کر بچہ جاں بحق ہوگیا، میٹرو ول سائٹ کی مالاکنڈ کالونی میں 30سالہ واحد ولد عبدالمعیز نے خودکو سر پر گولی مار کے خودکشی کرلی اہل خانہ نے بتایا کہ متوفی کافی عرصے سے بے روز گار اور مالی مشکلات کا شکار تھا و مزارقائد کے وی آئی پی گیٹ کے سامنے سے ایک 26سالہ شخص کی لاش ملی جس کو بریگیڈ پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔