مزید خبریں

قذافی ٹاؤن کے قریب کچرا کنڈی سے لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ہونے مختلف حادثات وواقعات میں3 افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے،4 افراد ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، تفصیلات کے مطابق لانڈھی قذافی ٹاؤن کے قریب کچرا کنڈی سے ایک شخص کی لاش ملی کس کو بدترین تشددکے بعد گلاکاٹ کے قتل کیاگیاتھا، لاش کی اطلاع پر لانڈھی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہوسکے تاہم اس کی عمر 40سال کے قریب ہے پولیس مقتول کونادرا کی مدد سے شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔کورنگی نمبر 4 موبائل مارکیٹ کے پاس نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیامتوفی کی رات گئے تک شناخت نہ ہوسکی تھی ،نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی حویلی ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 70 سالہ موٹرسائیکل سوار شیخ فرید الدین ولد شیخ معراج الدین جاں بحق ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7F فارسی گراؤنڈ کے قریب فائرنگ مسلح رہزنوں نے 55سالہ غلام جیلانی ولد محمد اسماعیل سے اسلحے کے زور پر لوٹ مارکی کوشش کی اور مزاحمت پر اسے گولی مار فرارہوگئے۔